اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد ہر طرف پروٹوکول کا شور ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہی دیکھ لیجئے جو ہیلی کاپٹر پر آتے جاتے ہیں ۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان بھی بنی گالہ سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ تک بذریعہ ہیلی کاپٹر جانے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں لیکن دوسری جانب کوپن ہیگن میں دیکھ لیجئے ، نہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں نہ پروٹوکول اور نہ ہی شہریوں کو پریشانی کیوں کہ کوپن ہیگن میں فرانسیسی صدر مینوئل میکرون نے
ڈنمارک کے وزیر اعظم لارکس لوک ریسمسن کے ہمراہ سائیکل پر مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک کے سرکاری دورے کے موقع پر فرانسیسی صدر میکرون نے ڈنمارک کے وزیر اعظم لارکس لوک ریسمسن سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈنمارک کے وزیر اعظم فرانسیسی صدر کو اپنے ہمراہ سائیکل پر کوپن ہیگن کا دورہ کروانے نکل پڑے، دونوں رہنمائوں نے سائیکل چلاتے ہوئے ہی مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔عوام نے ڈنمارک اور فرانسیسی صدر کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔