بیجنگ(نیوز ڈیسک)امریکی حکومت کی یک طرفہ تجارتی پالیسی سے امریکہ کے متعدد تجارتی اتحادیوں میں تشویش پھیلی ہے۔ امریکی ماہرین معاشیات نے اپنی حکومت کی جانب سے چین پر اضافی محصولات لگانے کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے اپنی حالیہ تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین امریکہ تجارتی کشمکش میں اضافہ ہوتا رہا تو امریکہ کی بندرگاہوں پر روزگار کے مواقع میں کمی کے ساتھ ساتھ تجارتی سامان سنبھالنے کی صلاحیت میں کمی آجائے گی جس سے ایک نیا بحران بھی سامنے آئے گا۔