اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سبحان اللہ مناسک حج کی ادائیگی کیساتھ خانہ کعبہ کا ایسا منظر جس نے دیکھادیکھتا ہی رہ گیا

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ (آن لائن) معظمہ میں تیز ہواؤ ں سے خانہ کعبہ کا دل فریب اور شاندار منظر بھی اس وقت دیکھنے کو ملا جب ہوا نے غلاف کعبہ کو اوپر اٹھا دیا۔ یہ منظر ایک ایسے وقت میں دیکھا گیا جب نو ذی الحج کو غلاف کعبہ کو اتار کر اس کی جگہ نیا غلاف چڑھایا جانا تھا۔شاہ عبدالعزیز آڈیٹوریم کے ماہرین نے اپنے مقررہ وقت کے اندر اندر خانہ کعبہ کا نیا شاندار غلاف تیار کیا ہے۔ غلاف کی تیاری میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کیاگیا ہے۔سائنسی طریقے سے غلاف کی

تیاری کے نتیجے میں جہاں اس کے معیار میں بہتری آئی ہے وہیں اس کی تیاری کے وقت میں بھی کافی بچت ہوئی ہے۔ انتہائی بیش قیمت ریشمی کپڑے پر مختلف فنی مہارتوں کے ذریعے آیات منقش کرنے کے بعد اس پر سنہری دھاگے سے بھی آیات اور مقدس عبارات تحریر کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ غلاف کعبہ کی تیاری میں سعودی عرب اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے باقاعدہ آڈیٹوریم قائم کیا گیا ہے جس میں فنی ماہرین کی 181 ٹیمیں کام کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…