مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں مزید بیس ہزار نئے رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ فلسطینیوں نے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیت المقدس میونسپلٹی کی جانب سے جاری ہونے والے
بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ فلسطینی شہر میں صنعتی علاقوں اور ہوٹلوں کے ساتھ بیس ہزار سے زائد نئی عمارات تعمیر کی جائیں گی۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ شہری ازسرنو بحالی اقدام کا حصہ ہے۔ پراجیکٹ کی مالیت 379 ملین ڈالر ہے۔ دوسری جانب فلسطینی حکام نے اسرائیل کے اس نئے اقدام پر شدید مذمت اور احتجاج کیا ہے۔