اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آج سے 15 سال پہلے 2003 میں سوڈان میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں سوار تمام 117مسافر مارے گئے تھےتاہم ایک بچہ، جس کی عمر 2سال تھی اور وہ حادثے کے وقت اپنی ماں کی گود میں تھا، معجزانہ طور پر بچ گیا۔ اب یہ بچہ کہاں ہے؟ جان کر آپ اس کی قسمت پر رشک کریں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد الفتح عثمان نامی یہ بچہ اب 17سال کا ہو چکا ہے اور ان دنوں فریضۂ حج کی
ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق عثمان کو سعودی کمیشن برائے سیاحت کے سربراہ نے حج پر آنے کی دعوت دی تھی۔ اس حوالے سے عثمان کا کہنا تھا کہ جب مجھے حج کے لیے دعوت نامہ ملا تو اتنی خوشی ہوئی کہ جیسے میں چاند پر پہنچ گیا ہوں۔پہلے میں کبھی سعودی عرب نہیں آیا تھا۔واضح رہے عثمان اب مصر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سٹوڈنٹ بن گیاہے ان کے اخراجات مخیر افراد نے اٹھائے ہیں۔