پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

برطانوی عدالت کا 3 پاکستانی نژادمجرموں کو ڈی پورٹ کر نیکا حکم

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی عدالت نے حکومتی فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بدنامِ زمانہ گرومنگ گینگ کے تین اراکین کی برطانوی شہریت منسوخ کرتے ہوئے انہیں پاکستان ڈی پورٹ کرنے کے احکامات دے دئیے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے مطابق اب گینگ کے تینوں پاکستانی شہری برطانیہ میں مزید قیام نہیں کرسکتے اور ممکنہ طور پر انہیں ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ انہوں نے قانونی طریقے سے برطانوی شہریت حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ پاکستانی نڑاد برطانوی شہری عبدالعزیز، عادل خان اور قاری عبدالرؤف شمالی انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ان 9 پاکستانیوں اور افغانیوں کے گینگ میں شامل ہیں جنہیں کم عمر لڑکیوں کو نشے اور شراب کے ذریعے جنسی تعلقات میں راغب کرنے میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ان تینوں مجرموں کو مئی 2012 میں جیل بھیجا گیا تھا تاہم بعد میں ضمانت پر رہا کردیا گیا جبکہ گینگ کا سرغنہ شبیر احمد تاحال زیر حراست ہے جسے 22 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔مذکورہ معاملہ مئی 2015 میں اس وقت سامنے آیا تھا جب موجودہ وزیراعظم تھریسامے، جو اس وقت وزیر داخلہ تھیں، نے عوامی مفاد میں ان افراد کی شہریت منسوخ کرنے کے احکامات دیے تھے۔جس پر مذکورہ مجرموں نے حکومتی فیصلے کو 2 امیگریشن ٹریبونیل میں چیلنج کیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ شہریت منسوخ کرنے سے ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہوگی تاہم ان کی اپیل مسترد کردی گئی۔جس کے بعد مذکورہ افراد نے عدالت سے رابطہ کیا تھا جس کی سماعت میں جج نے ٹریبونیل کے فیصلے کو قانونی طور پر درست قرار دیا اور اب ان افراد کو ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔تینوں افراد لیور پول کراؤن کورٹ میں 16 سال سے کم عمر بچوں سے جنسی روابط رکھنے اور جنسی استحصال کے لیے انہیں فراہم کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔جس پر عبدالعزیز جو خود بھی ایک سرغنہ تھا، کو 9 سال، عبدالرؤف، جو شادی شدہ اور 5 بچوں کا باپ ہے، اسے 6 سال اور عادل خان کو 8 سال قید کی سزا دی گئی تھی۔ تینوں مجرموں کے پاس سزا پوری کرنے کے بعد ڈیپورٹیشن کے خلاف اپیل کرنے کا اختیار ہے اور اس عمل میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔دوسری جانب برطانوی محکمہ داخلہ کی ترجمان نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی ہولناک مقدمہ تھا، ہم عدالتی حکم کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس سلسلے میں آئندہ لائحہ عمل پر غور کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…