عراقی انتخابات، ووٹوں کی گنتی مکمل، مقتدی الصدر کا اتحاد بدستور سرفہرست

10  اگست‬‮  2018

بغداد(انٹرنیشنل ڈیسک)عراق میں انتخابی کمیشن نے مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں ووٹوں کی ہاتھوں سے گنتی کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمیشن کے بیان میں اعلان کیا گیا کہ ووٹوں کی ہاتھوں سے گنتی کے بعد بھی مقتدی الصدر کی سربراہی میں قائم سائرون اتحادی گروپ کو برتری حاصل ہے اور اس کی نشستوں کی تعداد پچاس سے زیادہ ہے۔انتخابی کمیشن کے ترجمان جسٹس لیب جبر حمزہ کے مطابق جن پولنگ مراکز کے نتائج کے خلاف اپیل کی گئی تھی ان میں زیادہ تر مراکز کے نتائج ،ووٹوں کی ہاتھوں سے گنتی کے بعد بھی سابقہ نتائج سے 100

% کے قریب مطابقت رکھتے ہیں جب کہ بغداد صوبے میں یہ تناسب 99% ہے۔ ترجمان کے مطابق انتخابی کمیشن کی جانب سے ووٹوں کی ہاتھوں سے گنتی اقوام متحدہ کے مبصرین ، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور میڈیا کی نگرانی میں مکمل کی گئی۔اس سے قبل پارلیمانی انتخابات کی الکٹرونک گنتی کے نتائج میں مقتدی الصدر کا سائرون گروپ 54 نشستوں کے ساتھ سرفہرست تھا۔ دوسرے نمبر پر شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کی نمائندگی کرنے والا الفتح اتحاد رہا جس نے 18 نشستیں حاصل کیں جب کہ موجودہ وزیراعظم حیدر العبادی کی سربراہ میں قائم النصر اتحاد 42 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…