جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

کینیڈا کاسعودی عرب سے معافی مانگنے سے انکار،اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کا عزم

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض/ٹورنٹو(انٹرنیشنل ڈیسک)انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کے مطالبے پر سعودی عرب نے کینیڈا کو خبردار کیا ہے وہ اپنی غلطی کی تلافی کرے یا مزید کارروائی کے لیے تیار ہو جائے۔سعودی عرب نے طلبا کے بعد اپنے مریضوں کو بھی کینیڈا سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے موقف پر ڈٹ گئے اور کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعوی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ہم نے

جاری سرمایا کاری بند نہیں کی، نئی پابندی لگائی ہے، مسئلہ انسانی حقوق کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے۔تمام تر صورتحال کے باوجود سعودی وزیر توانائی کا کہناتھاکہ کینیڈا کے لیے تیل کی فراہمی جاری رہے گی۔دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے موقف پر ڈٹ گئے اور کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بھی انسانی حقوق کا سوال آئے گا کینیڈا پر زور اور دو ٹوک انداز میں آواز اٹھائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کیساتھ تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…