جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عبدالرحمٰن الدخیل کا نام دہشت گردی کی خصوصی عالمی فہرست میں شامل

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے عبدالرحمٰن الدخیل کو دہشت گردی کی خصوصی عالمی فہرست میں شامل کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات محکمہ خارجہ کی ترجمان نے جاری کردہ ایک سرکاری اعلان میں کہی ۔ترجمان نے کہا کہ اعلان کے بعد دخیل کو اْن وسائل تک رسائی حاصل نہیں ہوگی، جن کی مدد سے وہ دہشت گرد حملے کی منصوبہ سازی کرسکے اور امریکی تحویل میں اْن کی ملکیت اور مفادات منجمد ہوجائیں گے، اور امریکی شہریوں کے لیے اْن سے مالی

لین دین کرنا ممنوع ہوگا۔عبدالرحمٰن الدخیل ایک طویل مدت سے لشکر طیبہ کی عالمی دہشت گردی کی خصوصی فہرست میں شامل رہے اور 1997ء اور 2001ء کے دوران لشکر طیبہ کی سرگرمیوں میں حصہ لیتا رہے ۔2004میں دخیل کو برطانیہ کی افواج نے عراق میں پکڑا تھاپھر وہ عراق اور افغانستان میں امریکی تحویل میں رہا، جب تک اْنھیں سنہ 2014 میں پاکستان کے حوالے نہیں کیا گیا۔اعلان میں کہا گیا کہ پاکستانی تحویل سے رہائی کے بعد ایک بار پھر وہ لشکر طیبہ کے لیے کام سے منسلک ہوگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…