موغادیشو(انٹرنیشنل ڈیسک)صومالیہ میں تعینات افریقی یونین کے امن مشن کے فوجیوں کی تعداد کم نہیں کی جائے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بتایاکہ اس افریقی ملک کے فوجی ابھی اتنے تربیت یافتہ نہیں کہ وہ اپنی
ذمہ داریاں خود نبھا سکیں۔ افریقی یونین کے مشن برائے صومالیہ کے تحت بیس ہزار بین الاقوامی فوجی صومالیہ میں تعینات ہیں جبکہ رواں برس اکتوبر میں ایک ہزار فوجیوں کا انخلا کیا جانا تھا۔ تاہم اب موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ انخلا اگلے برس فروری میں ہو گا۔