جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

اس موقع کو کھونا نہیں چاہیے،اب ہم عمران خان کے ساتھ ملکر یہ کام کریں گے، امریکی محکمہ خارجہ نے بڑا سرپرائز دے دیا، دھماکہ خیز اعلان

datetime 27  جولائی  2018 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے پاکستان کی نئی حکومت سے مکمل تعاون کے ساتھ خطے میں امن و خوشحالی کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا نے پاکستان کے عام انتخابات کے نتائج کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک مشترکہ کردار ادا کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی، استحکام

اور خوشحالی کیلئے امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا جیسا کہ پچھلی حکومتوں کے ساتھ بھی تعاون کرتا رہا ہے۔ دونوں مملک کا مل کر کام کرنا خطے کے مفاد میں ہے اس لیے اس موقع کو کھونا نہیں چاہیے۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف نے برتری حاصل کر کے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ٗ انتخابی نتائج کے بعد عمران خان نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں بھی بھارت سمیت امریکا اور دیگر ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…