اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اسرائیل فاشسٹ ریاست ،ہٹلر کی روح بیدار ہونا شروع ہو گئی،ترک صدر

datetime 25  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب /انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے یہودی قوم کی ریاست کے قانون کی منظوری پر تنقیداور اس قانون سازی کو نسلی تعصب پر مبنی قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترک پارلیمنٹ میں اپنی سیاسی جماعت جسٹس ایڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کے اراکین سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے اسرائیل کو ایک فاشسٹ ریاست قرار دینے کے

ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ وہاں ایڈولف ہٹلر کی روح بیدار ہونا شروع ہو گئی ہے۔ترک پارلیمنٹ میں اپنی سیاسی جماعت جسٹس ایڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کے اراکین سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ اس وقت اسرائیلی ریاست صیہونیت نواز فاشسٹ اور نسل پرستانہ ملک بن گیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ اسرائیل میں منظور ہونے والے قانون کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کرے۔اپنی تقریر میں ترک صدر نے واضح کیا کہ یہ قانون منظور کروا کر اسرائیلی حکومت نے اپنی حقیقی خواہشات کو آشکارا کرتے ہوئے تمام غیرقانونی اور خلاف ضابطہ اقدامات کے علاوہ جبر کی پالیسی کو جائز قرار دینے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اسرائیلی حکومتی اقدامات ہٹلر کے آریائی نسل کے خبط کے مساوی ہیں،ترک صدر کے بیان پر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے جوابی ردٍ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں سیاہ آمریت کا نفاذ ہو رہا ہے۔ نیتن یاہو کے مطابق ایردوآن جس طرح شامی اور کردوں کا قتل عام کرنے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد کو جیلوں میں ڈال چکے ہیں، یہ اْن کی سیاہ آمریت کی علامت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل میں یہودی ریاست کے قانون کی منظوری کے بعد بھی تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…