جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

datetime 5  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،

جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 573 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی معاشی صورتحال کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں نمایاں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر اوپر نیچے ہو رہے ہیں، جس کا براہِ راست اثر خریداروں اور سرمایہ کاروں پر پڑ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…