جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چین اور پاکستان کے ساتھ جنگ،بھارت نے خطرناک اعلان کردیا، پورے خطے کا امن داؤ پر لگ گیا

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)بھارت نے ایک بار پھر دھمکی آمیز بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی میں تیزی آنے کا خدشہ ہے جبکہ دونوں ممالک کے ساتھ جنگ خارج ازامکان نہیں ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امور دفاع کے وزیر مملکت سبھاش برمرے نے خبردار کیا ہے کہ ہند چین سرحدی تنازعہ کافی حساس ہے ۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا شدید خطرہ ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی کو چیلنج سے تعبیر کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے لئے خطرناک ہمسایہ ملک ہے جس نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کو فروغ دے کر بھارت کے لئے کئی ایک چیلنج پیدا کر دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے ڈوکلام کا معاملہ آیا جس کے بعد بار بار چینی لبریشن آرمی کی طرف سے بار بار دراندازی ہوتی ہے اور ایسے میں بھارتی فوج کے لئے چیلنج بن رہے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ بیجنگ کا موجودہ اسٹینڈ انتہائی جارحانہ ہے اور اگر بھارت ہندو چین سرحد پر نرم موقف اختیار نہیں کرے گا تو چین کی طرف سے بھرپور جارحیت ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پوری طرح سے بھارت کے خلاف ہے اور وہ جارحیت پر اتر آیا ہے لہذا ہمیں سفارتی سطح پر کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ چار ہزار کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی سرحد پر سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے کیونکہ اس جگہ پر کشیدگی پیدا ہو گئی ہے اور یہ کشیدگی اگر کنٹرول میں نہیں رہی تو یقینی طور پر بے قابو ہو جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…