نئی دہلی(مانیٹربنگ ڈیسک)کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما ششی تھرورکا بیان’’ بھارت میں ہندوپاکستان بن سکتا ہے‘‘ گلے پڑ گیا ،مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، بھارتی عدالت نے انہیں 14 اگست کو طلب کرلیا۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ششی تھرور نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر آئندہ برس کے پارلیمانی انتخابات میں موجودہ
حکمران جماعت بی جے پی جیت جاتی ہے تو وہ انڈیا کو ’’ہندو پاکستان‘‘ میں تبدیل کر دے گی۔یہ بیان سامنے آتے ہی بی جے پی کی حکومت نے کانگریس رہنما کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ایف آئی آر میں ششی تھرورپرمذہبی جذبات مجروح کرنے اورآئین کی خلاف ورزی کاالزام لگایا گیا ہے ۔مقدمہ درج ہونے کے بعدکولکتہ کی عدالت نے ششی تھرورکو14 اگست کووضاحت کیلئے طلب کرلیا۔