اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانوی حکومت پر برس پڑے

datetime 13  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانوی حکومت پر برس پڑے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ایک انٹرویو کے دوران برطانوی حکومت پر برس پڑے، انہوں نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ کے معاملے پر تھریسامے کو سمجھایا بھی تھا مگر انہوں نے اس کا الٹ کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بریگزٹ سے برطانیہ کو بڑا نقصان ہوگا، بریگزٹ کا مطلب امریکا سے تجارتی تعلقات کے مستقبل کا قتل ہے، انہوں نے کہا کہ

اگر بریگزٹ پلان پر عمل ہوا تو پھر ہم یورپ سے ڈیل کریں گے۔سابق وزیر خارجہ بورس جانسن کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا ہے کہ وہ برطانیہ کے بہترین نمائندہ ہیں، بورس جانسن اچھے برطانوی وزیراعظم ثابت ہوسکتے ہیں اور امید ہے کہ وہ ایک دن ضرور حکومت میں واپس آئیں گے۔علاوہ ازیں لندن کے میئر صادق خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے جب کہ تارکین وطن کو واپسی کی اجازت دے کر صادق خان دہشت گردی کے واقعات کنٹرول کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…