منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

داعش کے ہزاروں مفرور جنگجو سلامتی کیلئے خطرہ ہیں‘ امریکی جنرل

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی فوج کے ایک جنرل نے خبردار کیا ہے کہ شام اور عراق میں شکست کھانے والے ’داعش‘ کے ہزاروں جنگجو اب بھی مفرور ہیں جو عالمی اور علاقائی سلامتی کے لیے بدستور خطرہ ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی فوج کے جنرل مائیک ناگاٹا نے کہا کہ عراق اور شام میں اپنے علاقے کھونے کے بعدداعش کے جنگجو تتر بتر ہو گئے ہیں مگر وہ خود کو کسی بھی وقت منظم کر سکتے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ شام اور عراق کے وسیع رقبے پر قبضے کے دوران داعش کے جنگجوؤں کی

تعداد 40 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔مگر ان دونوں عرب ملکوں میں جاری لڑائی کے نتیجے میں داعش کے جنگجوؤں کی بڑی تعداد ہلاک یا گرفتار کرلی گئی ہے جبکہ ہزاروں جنگجو اب بھی مفرور ہیں۔امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے دور میں عراق میں جوکچھ ہوتا رہا ہے اسے داعش نے ایک بار پھر دہرایا۔ یہ عین ممکن ہے کہ داعش ایک نئے انداز میں دوبارہ سامنے آجائے۔واشنگٹن میں مشرق بعید انسٹیٹیوٹ میں ایک تقریب سے میں جنرل ناگاٹا نے کہا کہ شام سے امریکی فوج کے نکلنے سے داعش کو منظم ہونے کا موقع مل سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…