اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی پروپیگنڈے کا ڈراپ سین،ملائیشیا نے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملک بدر کرنے سے سے متعلق بھارت کو دوٹوک جواب دے دیا

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالا لمپور(نیوز ڈیسک) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھارت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملک بدر کرنے سے انکارکردیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے بھارتی حکومت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے معروف اسلامی اسکالر

اور بھارت میں اسلامی ریسرچ فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ڈی پورٹ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک پر بھارت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت کئی مقدمات درج ہیں۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچرز سے متاثر ہو کر بھارت میں ہزاروں ہندوؤں نے اسلام قبول کیا جب کہ وہ انگریزی، اردو اور دیگر زبانوں میں ایک ٹی وی چینل بھی چلاتے ہیں جسے دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے۔نومبر 2016 میں ڈھاکا میں ایک ہوٹل پر ہونے والے حملے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے ٗ گرفتار حملہ آوروں کا اپنے اقبالی بیان میں کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تعلیمات سے متاثر تھے۔بنگلا دیش میں حملہ آور کے اقبالی بیان کے بعد بھارت کے تحقیقاتی ادارے این آئی اے (نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ) نے بھارت میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف مقدمات درج کیے جس کے بعد وہ بھارت چھوڑ کر پہلے سعودی عرب اور پھر ملائیشیا منتقل ہوگئے تھے جہاں انہیں شہریت دے کر مستقل رہائش کی اجازت دے دی گئی تھی۔بھارتی حکومت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی حوالگی کیلئے ملائیشیا کی حکومت سے رابطہ کیا تھا تاہم وزیراعظم مہاتیر محمد نے مودی انتظامیہ کے مطالبے کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ملائیشیا میں مستقل رہائش دی چا چکی ہے اور بطور شہری ہونے کے جب تک وہ اس سرزمین پر کسی غیر قانونی کام یا جرم کے مرتکب نہیں ہوتے تب تک انہیں سزا یا ملک بدر نہیں کیا جا سکتا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…