ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

’’قطر مخالفین بارے امریکی سوچ بدلنے میں مکمل ناکام ‘‘ امریکیوں کو لبھانے کے لئے بے مقصدکتنے کروڑوں ڈالرز ہوا میں اڑا دئیے؟

datetime 6  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)قطر نے امریکیوں کو لبھانے کے لئے بے مقصد کروڑوں ڈالرز ہوا میں اڑا دئیے، قطر مخالفین بارے امریکی سوچ بدلنے میں مکمل ناکام رہا۔ برطانوی خبر رساں ادارے دی رائٹرز نے کہا ہے کہ قطر نے گذشتہ ایک سال کے دوران میں امریکی ایوان اقتدار اور کانگریس میں اپنے ہمدرد پیدا کرنے کے لیے کروڑوں اڑا دیے ہیں لیکن اس کے ہاتھ کچھ نہیں آیا اور وہ دہشت گردی مخالف چار ممالک ۔

سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے خلاف امریکا کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔اس کا اندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ گذشتہ ہفتے واشنگٹن کے ایک پوش علاقے میں قطری وزیر خارجہ کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیہ دیا گیا لیکن اس میں کانگریس اور امریکی انتظامیہ کے چند ایک ارکان ہی شریک ہوئے تھے۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق قطر اس طرح کی تقریبات منعقد کرکے یا اہم امریکی شخصیات کو اپنے ہاں مدعو کرکے انھیں یہ باور کرانے کی کوشش کررہا ہے کہ مذکورہ چاروں ممالک کا بائیکاٹ ایک غلط اقدام ہے اور انھیں اس فیصلے پر نظرثانی پر مجبور کیا جائے ۔لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوں یا دوسرے عہدے دار ، وہ ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں اور انھوں نے گذشتہ سال جون میں قطر کے بائیکاٹ کے وقت جو مقف اختیار کیا تھا، وہ اسی پر قائم ہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹس میں قطر کو یہ باور کرانے کی کوشش کی تھی کہ وہ دہشت گردی کی مالی معاونت کررہا ہے ۔اس لیے وہ اس سے دستبردار ہوجائے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…