اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

امریکا نے پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ سے نکال دیا،انسانی سمگلنگ کے حوالے سے بدترین ملک کون سا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک) انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات پر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کو انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے درجہ دوم کی واچ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔نئی فہرست میں پاکستان کی درجہ بندی پر نظر ثانی کی گئی ہے ٗ

پاکستان کو واچ لسٹ سے نکال کر درجہ دوم میں شامل کیا گیا ہے اور پاکستان کی درجہ بندی پانچ سال بعد بہتر آئی ہے۔پاکستان کو مسلسل چار سال درجہ دوم کی واچ لسٹ میں رکھا گیا تاہم اس دوران پاکستان نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق قانون سازی بھی کر لی ہے۔ 2018 کی رپورٹ میں 39 ممالک درجہ اول ،81 ممالک درجہ دوم اور 43 درجہ دوم کی واچ لسٹ میں ہیں۔ انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے 23 ملکوں کو درجہ سوم میں ڈالا گیا ہے جبکہ رپورٹ میں لیبیا، صومالیہ اور یمن کو اسپیشل کیسز قرار دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان گزشتہ کئی برسوں سے درجہ دوئم کی واچ لسٹ میں رہا ہے اور اگر کوئی ملک درجہ سوئم میں چلا جائے تو اس پر امریکا پابندیاں عائد کرسکتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سالانہ جائزہ رپورٹ میں پاکستان کو درجہ دوئم کی واچ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے تاہم وہ اب بھی درجہ دوئم میں شامل ممالک میں سے ایک ہے۔درجہ بندی کے مطابق 2011 سے اب تک پاکستان نے کبھی اتنے پوائنٹس حاصل ہی نہیں کیے کہ وہ درجہ اول میں شامل ہوسکے۔درجہ اول میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جو انسانی اسملنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کے کم از کم معیار پر پورا اترتے ہیں۔درجہ دوئم میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جو کم سے کم معیار پر پورے تو نہیں اترتے البتہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کرتے ہیں جبکہ واچ لسٹ میں ان ممالک کو رکھا جاتا ہے جہاں اسمگلنگ کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جاتا ہے۔امریکا نے میانمار کو انسانی اسمگلنگ کرنے والے بدترین ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے اور کہا ہے کہ میانمار کم عمر بچوں کو بطور سپاہی استعمال کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…