جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

جنگ بندی ختم،افغانستان کا طالبان کے خلاف فورسز کا آپریشن دوبارہ شروع کرنے کااعلان

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ افغان حکومت کی جنگ بندی ختم ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز طالبان کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع کریں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابل میں پریس کانفرنس کے دوران اشرف غنی نے کہا کہ سیزفائر کے اعلان،

توسیع اور بالآخر اختتام کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ ہم شدت سے امن کے قیام کے خواہاں ہیں۔صدر اشرف غنی نے مزید کہا کہ سیز فائر کے اعلان کے بعد صورتحال تبدیل ہوئی اور چاما ہوزری میں ایک ملاقات کے دوران ہلمند امن مارچ کے کارکنوں کے مطالبے پر سیزفائر میں توسیع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والی پیش رفتوں سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ افغانیوں کے علاوہ اس ملک میں کوئی بھی امن اور استحکام نہیں لاسکتا۔افغان صدر نے کہا کہ شہری اور علماء امن عمل میں طالبان کی شرکت چاہتے ہیں اور قوم اس تنازع کے خاتمہ کا مطالبہ کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ان مطالبات کا مثبت انداز میں جواب دیا ہے، اب وقت ہے کہ طالبان بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور اس بات کا فیصلہ کریں کہ انہیں دباؤ کا سامنا کس طرح کرنا ہے۔افغان صدر نے طالبان کو ایک بار پھر امن عمل میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کو اب عوام اور مذہبی اسکالرز کے ردعمل کا سامنا ہے، اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ درپیش صورتحال پر کیسے قابو پاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…