ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

70 سال بعد امریکی افوج جنوبی کوریا کے دارالحکومت سے منتقل

datetime 30  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیؤل(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے 70 سال بعد باقاعدہ طور پر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سے اپنی افواج منتقل کردیں، اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں شمالی کوریا کے ہتھیاروں کی رینج سے دور قائم کیے گئے نئے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیا گیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی افواج کے کیمپ ہیمفریز کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول سے 70 کلومیٹر دور منتقل کردیا گیا۔

یہ اقدام شمالی کوریا کی جانب سے اپنی جوہری ہتھیاروں کی سائٹ کو تباہ کرنے کے پیش نظر سامنے آیا، تاہم اس منتقلی کا فیصلہ طویل عرصے پہلے ہی کرلیا گیا تھا۔اس ضمن میں امریکا کا کہنا تھا کہ زیادہ تر دستے نئے مقام پر بھیجے جاچکے ہیں اور بقیہ بھی اس سال کے اختتام تک وہاں منتقل کردیے جائیں گے۔خیال رہے کہ جنگ عظیم دوم کے بعد پہلا امریکی دستہ اترنے کے وقت سے لے کر اب تک امریکی افواج سیول کے مرکزی علاقے ’یونگ سان‘ کے مضافات میں موجود تھیں۔یہ بھی یاد رہے کہ یونگ سان گیریژن جہاں جنوبی کوریا اور امریکا کے اتحاد کا منہ بولتا ثبوت ہے وہیں اس قیمتی زمین پرکیا گیا قبضہ طویل عرصے سے اعتراضات کا باعث ہے۔اس سلسلے مں قائم 3 ہزار 5 سو 10 ایکڑ اراضی پر مشتمل نیا فوجی اڈا، جنوبی کوریا کے مغربی بندرگاہ پر قائم کیا گیا جو امریکی ایئر بیس سے قریب ہے،مذکورہ اڈے کی تعمیر پر 11 ارب ڈالر کی لاگت آئی ہے اور اس کے 90 فیصد اخراجات جنوبی کوریا نے ادا کیے واضح رہے کہ یہ سمندر پار امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈا ہوگا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوریا میں امریکی افواج کے کمانڈر، جنرل وینسینٹ بروکس کا کہنا تھا کہ کئی ہیڈ کوارٹرز پر مشتمل اس ہیڈکوارٹر کی تعمیرکوریا میں امریکی افواج کی موجودگی کے باعث طویل المدتی بنیاد پر کی جانے والی سرمایہ کاری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوریا میں امریکی افوج کی موجودگی اتحاد کے لیے امریکی عزائم کا اظہار ہے۔اس حوالے سے تقریب میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کا پیغام ان کے نمائندے نے پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ ہیڈ کوارٹر کوریائی امریکی اتحاد کا علمبردار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…