نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں محبت کا جنون خونی شکل اختیار کر گیا، صرف ایک سال میں تین ہزار جانیں محبت کی نظر ہوگئیں۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے ڈیٹا کے مطابق بھارت میں 2016ء میں 30 ہزار 450قتل ہوئے، جن میں سے 10فیصد کیسز لوافیئرز سے متعلق تھے۔اس قسم کے کیسز میں اترپردیش سب سے آگے ہے۔
جبکہ بہار اور تامل ناڈو میں بھی محبت میں قتل کی کئی وارداتیں سامنے آئیں، پٹنہ میں اس قسم کے کیسز کی سب سے بڑی تعداد رپورٹ ہوئی ہے۔محبت میں جان لینے اور دینے کے بہت سے واقعات ہیں اور ہر واقعہ ایک علیحدہ کہانی کی حیثیت رکھتا ہے، اس کی تازہ مثال حال ہی میں یوپی کے علاقے میرٹھ سے گرفتار کیا گیا 40 سالہ بھارتی میجر نکہل ہے جس کے ہاتھوں ساتھی میجر کی اہلیہ کا قتل ہوا۔