واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل تجربات کے چار مقامات ختم کر دیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تجزیہ کاروں کی جانب سے امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اْن کے درمیان تاریخی ملاقات کے نتائج کے حوالے سے شکوک کا اظہار کیا جا رہا تھا۔
ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں بتایا کہ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ انہوں میزائلوں کے ارسال کا سلسلہ روک دیا ہے جن میں بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں۔امریکی صدر کے مطابق شمالی کوریا کے حکام نے درحقیقت اپنے تجربات کے 4 بڑے مقامات کو تباہ کر دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ امر جوہری ہتھیاروں کے مکمل طور پر تلف کیے جانے سے متعلق ہے اور اس کا آغاز ہو گیا ہے۔