بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

سرکاری خزانے میں خورد برد پر اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ پر فرد جرم عائد

datetime 22  جون‬‮  2018 |

تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی اہلیہ سارا پر پولیس کی طویل تحقیقات کے بعد سرکاری خزانے میں خورد برد اور دھوکہ دہی کی فرد جرم عائد کردی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی وزارت انصاف کے بیان میں کہا گیا کہ یروشلم کے ضلعی پراسیکیوٹر نے کچھ عرصے قبل وزیر اعظم کی اہلیہ سارا نیتن یاہو کے خلاف چارجز فائل کیے تھے۔

سارا کے خلاف گزشتہ سال جن الزامات کا اعلان کیا گیا ان کے مطابق انہوں نے اور ان کے ساتھی نے وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ میں باورچی نہ ہونے سے متعلق غلط بیانی کی اور سرکاری خزانے سے رقم کا استعمال کرتے ہوئے ہوٹل سے کھانا منگوایا۔وزارت انصاف کا کہنا تھا کہ اس کھانے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار شیکلز (تقریباً ایک لاکھ ڈالر) تھی۔اسرائیلی قوانین کے مطابق سرکاری خزانے میں خورد برد کرنے پر اسرائیلی وزیرعظم کی اہلیہ کو 8 سال قید ہوسکتی ہے۔سارا نے اپنے خلاف الزامات کو مسترد کیا تھا۔اسرائیلی وزریر اعظم کی اہلیہ کی قانونی ٹیم نے الزامات کو جھوٹااور خیالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایسا پہلی بار ہوگا کہ کسی وزیراعظم کی اہلیہ کے خلاف کھانا فراہم کرنے پر مقدمہ چلایا جائے۔قانونی ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ سارا نے جتنا کھانا منگوایا وہ نیتن یاہو کے اہل خانہ کے لیے نہیں بلکہ ملازمین کے لیے تھا۔ایک کیس میں نیتن یاہو اور ان کے اہل خانہ پر امیر شخصیات سے مالی اور ذاتی فوائد دینے کے بدلے 10 لاکھ شیکلز مالیت کے لگڑری سِگار، شراب اور جواہرات لینے کا الزام ہے۔دوسرے کیس میں تحقیقات کرنے والوں کو وزیر اعظم پر، اسرائیل کے معروف اخبارکے مالک سے اپنے حق میں زیادہ کوریج کے لیے معاہدے کی کوشش کرنے کا شک ہے۔نیتن یاہو نے ان کیسز میں خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے اقتدار میں رہنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف مفروضوں کی بنیاد پر کیسز بنائے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…