ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے، سعودی عرب میں عیدالفطر بروز جمعتہ المبارک ہو گی ، واضح رہے کہ سعودی سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ سعودی عرب میں مسلمان جمعرات کوشوال کا چاند تلاش کرنے میں مدد کریں، چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت کو اطلاع دی جائے۔ سعودی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی سپریم جوڈیشل کونسل کی کمیٹی مملکت میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے
جمعرات کو سعودی دارالحکومت ریاض میں بیٹھی۔ واضح رہے کہ ماہر فلکیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی تھی کہ سعودی عرب میں رواں برس رمضان المبارک 29 روزوں پر مشتمل ہوگا۔ یعنی جمعرات 14 جون کے روز سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر آ جانے کے کافی امکانات ہیں۔ جبکہ یہ بات بھی واضح رہے کہ رواں برس سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں ایک ہی روز رمضان المبارک کا آغاز ہوا۔ جبکہ اب دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ہی روز عید الفطر منائے جانے کا بھی امکان ہے۔