واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جزیرہ نما کوریا میں فوجی مشقیں منسوخ کرنے کے بعد پینٹاگون نے اتحادی ممالک کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی ذمہ داریوں پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن سے منگل کے روز ایک تاریخی ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر امریکی فوجی مشقیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس اقدام کو شمالی کوریا کی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے ٗ امریکی اتحادیوں
کے لیےیہ بیان حیران کن ہے۔ مذاکرات کے بعد منظر عام پر آنے والے کم جونگ اْن کے پہلے بیان میں انھوں نے کہا تھا کہ ایک دوسرے کے خلاف دشمنانہ اقدامات کو فوری روکنا ہوگا۔ٹرمپ کم ملاقات سے ایک روز قبل امریکہ کے سیکریٹری دفاع جم میٹس نے ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ اْن کے خیال میں فوجیوں پر بات چیت ایجنڈا میں شامل نہیں ہے ٗجب اْن سے پوچھا گیا کہ کیا اس پر بات چیت کے بارے میں انھیں معلوم ہے تو انھوں نے کہا کہ ’جی، میں جانتا ہوں۔اگرچہ پینٹاگون نے جم میٹس کے بیان کو مسترد کیا ہے۔