منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عالمی تجارت اور نظام کو خطرہ، ٹرمپ نے اب کیا کام کر دیا ؟

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو(این این آئی)جی سیون ممالک کے رہنما اس اجلاس میں اب تک ایک مشترکہ بیان تک تیار نہیں کر پائے ۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مابین بڑھتی خلیج نے تجارت اور ورلڈ آرڈر کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا میں جاری دنیا کے سات امیر ترین اور صنعتی ممالک کی جی سیون سمٹ کے دوران اس مرتبہ چھ جمع ایک کی اصطلاح سب سے زیادہ استعمال کی جا رہی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اس مرتبہ کی سمٹ میں چھ ممالک ایک طرف اور ایک ملک (یعنی امریکا) دوسری طرف کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سب سے آخر میں اس سربراہی اجلاس میں پہنچے تھے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق وہ سب سے پہلے واپس بھی جا رہے ہیں۔ نیوز ایجنسیوں کی رپورٹوں کے مطابق ٹرمپ نے اپنے طے شدہ وقت سے بھی پہلے واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اس اجلاس میں عالمی ماحول کے بارے میں ہونے والی گفتگو میں شریک نہیں ہو رہے۔یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک بھی اس سمٹ میں یورپی یونین کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ تجارت، ایران جوہری ڈیل اور عالمی ماحول کے تحفظ جیسے مسائل پر ٹرمپ اور دیگر ممالک کے مابین واضح اختلافات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…