اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت میں اصلاحاتی اقدامات اٹھانا مہنگا پڑ گیا، القاعدہ نے انتباہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت میں اصلاحاتی اقدامات اٹھانے پر دنیا بھر میں دہشت کی علامت بن جانیوالی تنظیم القاعدہ کی جانب سے انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔ القاعدہ کی جانب سے جاری بیان میں واں برس
اپریل میں کشتی کے امریکی ادارے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے رائل رَمبل مقابلوں کے انعقاد کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ رائل رمبل مقابلے سعودی عرب کے بندرگاہی شہر جدہ میں منعقد ہوئے تھے۔القاعدہ نے اپنے مدد نیوز بلیٹن میں جاری انتباہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وارننگ دی ہے کہ وہ گناہوں والے پراجیکٹس کو اپنے ملک میں متعارف کرانے سے گریز کریں۔