ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ ایران جوہری معاہدہ سے علیحدہ کیوں ہوا؟ آسٹریا امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا، یورپ ، روس اور چین سے کیا اہم مطالبہ کر دیا؟

datetime 30  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وی اینا(آئی این پی) آسٹریا کے سابق چانسلر ولفگنگ نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کو چیلنج کرنے کا مطالبہ کر دیا،یورپ،روس اور چین اس امریکی عمل پر اٹھ کھڑے ہوں، معاہدہ عالمی دستاویز ہے اس کی بے قدری نہیں کی جا سکتی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق

آسٹریا کے سابق چانسلر نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کو چیلنج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔آسٹریا کے سابق چانسلراورسیاستدان ولفگنگ شاسل نیکہا کہ یورپ، روس اور چین پر زور دیا ہے کہ وہ ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اس عمل کو چیلنج کریں۔انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ ایک عالمی دستاویز ہے جس کا ہونا ناگزیر تھا تاہم امریکہ نے اس سے نکل کر بین الاقوامی ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ولفگنگ شاسل نے یورپ، روس، چین اور بین الاقوامی تاجر برداری سے مطالبہ کیا کہ وہ کھڑے ہوں اور اقوام متحدہ اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن امریکی فیصلے کو چیلنج کریں.۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے ان کمپنیوں اور ملکوں پر پابندی عائد کرنا جو ایران کے ساتھ لین دین کررہے ہیں، عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔سابق آسٹرین چانسلر کا کہنا تھا کہ اگر ہم کھڑے ہوں تو ہمارا اقدام امریکی پالیسی پر اثر انداز ہوگا کیونکہ امریکہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ تک محدود نہیں، وہاں کانگریس، رائے عامہ، غیرسرکاری تنظیمیں، سول سوسائٹی اور مالیاتی مارکیٹ موجود ہیں۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…