جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

ایک معمر شخص کی اپنی بیوی سے محبت کی انتہا، بیمار بیوی کے لیے کس بات کی باقاعدہ تربیت حاصل کر لی؟ انتہائی دلچسپ تفصیلات

datetime 30  مئی‬‮  2018 |
Couple holding hands

ٹیکساس(آئی این پی) امریکہ کے معمر شخص نے بیوی سے محبت کی مثال قائم کر دی، بیمار بیوی کی ہیئر ڈریسنگ کے لئے باقاعدہ تربیت حاصل کر لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے معمر شخص نے بیوی سے محبت کی مثال قائم کر دی۔ بیمار بیوی کی ہیئر ڈریسنگ کے لئے باقاعدہ تربیت حاصل کر لی۔کہتے ہیں کہ میاں بیوی ایک سکے دو رخ ہوتے ہیں اور کسی بھی سکے کا اگر ایک رخ بھی خراب ہوجائے تو وہ سکہ جیسا بھی رہے کھوٹا ہی کہلاتا ہے۔ اسی لئے اچھا جوڑا وہ ہوتا ہے

جو ہر حال میں ایک دوسرے کا خیال رکھے او راسکی خوشیوں کا اہتمام کرے۔ ایسا ہی کچھ یہاں ایک معمر شخص نے اپنی بیوی کی محبت میں کر دکھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینڈریو کی اہلیہ تھریسا پر کچھ عرصہ قبل دل کا دورہ پڑا تھا اور اس کے بعد وہ بیمار رہنے لگی تھیں اور نتیجہ یہ تھا کہ وہ گھر تک محدود ہوکر رہ گئی تھیں۔ طویل علالت کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے انکے بال بھی بے ترتیب ہوگئے۔ یہ صورتحال دیکھ کر اینڈریو نے خود ہی اپنی اہلیہ کی پسند کے مطابق انکا ہیئر اسٹائل بنانے کا فیصلہ کیا ا ور اسکے لئے ایک صالون سے باقاعدہ تربیت حاصل کی ا ور پھر جو تربیتی سرٹیفکیٹ ا نہوں نے حاصل کیا اسے اپنی بیمار اہلیہ کو تحفے کے طورپر پیش کیا جسے دیکھ کر وہ بہت خوش ہوئیں ۔بیوی سے دلی محبت کی مظہر دلگداز منظر والی وڈیو اجرا کے فوری بعد وائرل ہوگئی۔ اب تک 90لاکھ افراد اس وڈیو کو دیکھ چکے ہیں اینڈریو اور تھریسا کے 3بچے ہیں اور ٹیکساس کے نیو براؤن فیلز علاقے میں رہتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ جب اینڈریو نے اپنی بیوی کی ہیئر ڈریسنگ کرلی تو اہلیہ کو نیا اسٹائل بیحد پسند آیا ۔ موقع کی وڈیو فیس بک پر جاری ہوئی ہے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوچکی ہے۔نیا ہیئراسٹائل خاتون کو بیحد پسند آیا لیکن جب ہیئر ڈریسنگ کے بعد انہوں نے غسل کیاتو وہ اسٹائل بگڑ گیا اور دوبارہ نہیں بن سکا لیکن وہ بدستور خوش و خرم نظر آتی رہیں۔ اینڈریو کو ہیئر اسٹائلنگ کی تربیت صالون کی مشہور مشاطہ اینڈریا گومز نے دی جو انکے کافی کام آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…