جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

’’اللہ کے رسولؐ کے پیارو۔۔۔ جنت کے طلبگارو ، اْٹھو اور روزہ رکھو‘‘`مذہبی ہم آہنگی کی مثال، ایک سکھ نے مسلمانوں کو سحری میں جگانے کا بیڑا اْٹھا لیا

datetime 29  مئی‬‮  2018 |

سری نگر (آئی این پی) یوں تو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کی کمی نہیں ہے لیکن حال ہی میں ماہ رمضان کے موقع پر بھارت میں مذہبی ہم آہنگی بھی دیکھنے میں آئی ہے جو قابل تعریف ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک سکھ بزرگ کی ویڈیو وائرل ہوئی جو روز صبح ڈھول بجا کر

مسلمانوں کو سحری کے لیے جگاتا ہے۔ سوشل میڈیا پروائرل ہوئے 21 منٹ کے اس ویڈیو کلپ میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوانہ میں مسلمان پڑوسیوں کو ڈھول بجا بجا کر سحری میں جگاتا ہے۔ڈھول بجانے سے پہلے یہ سکھ بزرگ اپنے آواز میں کہتا ہے کہ ”اللہ کے رسولؐ کے پیارو، جنت کے طلبگارو ، اْٹھو اور روزہ رکھو۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین نے سکھ بزرگ کی جانب سے مذہبی آہنگی کی قائم کی گئی اس مثال کو خوب سراہا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں سحر کے اوقات میں مسلمانوں کو جگانے کے لیے ڈھول بجانے والے آتے تھے لیکن ایسا پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کوئی غیر مسلم بھی اس کام کو بے حد لگن اور پیار سے کر رہا ہے۔بلاشبہ یہ مذہبی ہم آہنگی کی ایک شاندار مثال ہے۔ یاد رہے کہ تہار جیل میں قید 59 ہندو قیدیوں نے بھی اپنے 2 ہزار 299 مسلمان ساتھی قیدیوں کے ساتھ ماہ رمضان میں روزے رکھنا شروع کر دئے ہیں۔ ہندو قیدیوں کا کہنا ہے کہ مذاہب مختلف ہونے کے باوجود ہماری روزے رکھنے کی اپنی وجہ ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…