ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

پیرس میں مسلم نوجوان بچے کو بچانے کیلئے جان پر کھیل گیا ٗدنیا بھر میں ہیرو بن گیا ،صدر ایمانوئل ماکروں کی ملاقات ،فرانس کی شہریت دینے کا اعلان 

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ’حقیقی اسپائیڈر مین‘ بچے کو بچانے کے لیے اپنی جان پر کھیل گیا۔افریقی ملک مالی سے تعلق رکھنے والا مسلم نوجوان بالکونی سے بچے کو لٹکتا دیکھ کر محض 30 سیکنڈز میں عمارت کی چوتھی منزل تک چڑھ گیا اور بچے کو گرنے سے بچایا ٗ

بچے کی جان بچانے والا 22 سالہ محمد غسام پیرس سمیت دنیا بھر میں ہیرو بن گیا ٗفرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں بھی اس نوجوان کے کارنامے سے بے حد متاثر ہوئے اور اس سے ملاقات بھی کی۔صدر ایمانوئل ماکروں نے محمد غسام سے ملاقات کے بعد انہیں فرانس کی شہریت دینے کا اعلان کیا۔فرانسیسی صدر نے ذاتی طور پر محمد غسام کا شکریہ ادا کیا، انہیں تمغہ جرات دیا اور کہا کہ شہریت کے ساتھ ساتھ انہیں فائر سروس میں ملازمت بھی دی جائے گی۔خیال رہے کہ محمد غسام مالی سے کشتی کا پْرخطر سفر کرکے اٹلی پہنچے تھے جس کے بعد گزشتہ برس وہ بطور تارکین وطن فرانس پہنچے۔محمد غسام نے فرانسیسی صدر سے ملاقات میں بتایا کہ وہ سڑک سے گزر رہے تھے کہ ان کی نظر ان لوگوں پر پڑی جو عمارت کے نیچے جمع تھے۔انہوں نے بتایا کہ جب میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ ایک بچہ بلڈنگ سے لٹک رہا ہےٗ میرے پاس سوچنے کا وقت بالکل نہیں تھا، میں اسے بچانے کیلئے بھاگا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ’حقیقی اسپائیڈر مین‘ بچے کو بچانے کے لیے اپنی جان پر کھیل گیا۔افریقی ملک مالی سے تعلق رکھنے والا مسلم نوجوان بالکونی سے بچے کو لٹکتا دیکھ کر محض 30 سیکنڈز میں عمارت کی چوتھی منزل تک چڑھ گیا اور بچے کو گرنے سے بچایا ٗبچے کی جان بچانے والا 22 سالہ محمد غسام پیرس سمیت دنیا بھر میں ہیرو بن گیا ٗفرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں بھی اس نوجوان کے کارنامے سے بے حد متاثر ہوئے اور اس سے ملاقات بھی کی۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…