صنعاء (این این آئی)یمن کے حوثی شدت پسندوں نے ملک کے مختلف علاقوں سے تنخواہیں لینے کے لیے عبوری دارالحکومت عدن کا رخ کرنے والے 180 سرکاری ملازمین کو اغواء کرلیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ اس
وقت پیش آیا جب سرکاری ملازمین نے حوثیوں کو بتایا کہ وہ تنخواہوں کے حصول کے لیے عدن جا رہے ہیں۔ایک چوکی پر حوثی باغیوں نے ملازمین کو روکا۔ باغیوں نے ان پر فرار کا الزام عاید کرنے کے بعد حراست میں لے لیا۔