اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روزہ رکھنے والے مسلمان معاشرے کیلئے سکیورٹی رسک ہیں، ڈنمارک کی وزیر برائے امیگریشن انگر اسٹوج برگ نےمسلمانوں اور اسلام کے خلاف کھل کر سامنے آگئی۔ انگر اسٹوج برگ نے کہا ہے کہ ڈنمارک میں موجود مسلمان رمضان میں 18 گھنٹے تک کچھ کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں، اس دوران
وہ مختلف خطرناک مشینیں بھی آپریٹ کرتے ہیں جیسا کہ بس ڈرائیور ہیں جو بغیر کچھ کھائے پیئے بسیں چلاتے ہیں اور ان کا یہ عمل ہمارے تحفظ کے لیے خطرات پیدا کرسکتا ہے ۔خاتون وزیر نے کہا کہ ڈنمارک میں موجود تمام مسلمان رمضان کے دوران اپنے کاموں سے چھٹیاں لیں تاکہ ہماری سوسائٹی منفی اثرات سے محفوظ رہ سکے۔