جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ڈھائی سو ارب سے زائد کے قرضے، بوڑھے مہاتیر محمد نے اقتدار سنبھالتے ہی ایسا انقلابی اعلان کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے، ملک کو قرضوں سےنجات دلانے کیلئے کیا کام شروع کر دیا؟ جان کر پاکستانی عوام کو اپنے حکمرانوں پر شدید غصہ آئیگا

datetime 23  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائشیا میں ایک بار پھر معمر مہاتیر محمد اقتدار میں آچکے ہیں، ملائیشیا کو ایشین ٹائیگر بنانے والے مہاتیر محمد کا سیاسی کیرئیر کئی سخت ترین فیصلوں سے مزین ہے اور اب پھر مہاتیر محمد نے ایک با ر پھر ایک ایسا ہی فیصلہ دے دیا ہے جس کے مطابق کابینہ میں شامل وزیروں کی تنخواہوں میں دس فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نو منتخب کابینہ کے پہلے اجلاس کی سربراہی کرنے کے بعد مہاتیر محمد نے کہا کہ وہ ملک کے ڈھائی سو ارب سے زائد کے قرضوں کو بھی کم کرنے کے لیے راستہ تلاش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ان سے قبل شروع کیے جانے والے مہنگے منصوبوں میں کمی کے بارے میں ’بہت جلد‘ فیصلہ کر لیں گے۔ان منصوبوں میں سنگاپور اور کوالالمپور کے درمیان تیز رفتار ریل کا منصوبہ بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ مہاتیر محمد حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں برسرِاقتدار نجیب رزاق کے باریسن نیشنل اتحاد کو شکست دے کر وزیراعظم بنے ہیں۔فتح کے بعد مہاتیر محمد دنیا کے سب سے معمر منتخب حکمران بنے۔92 سالہ مہاتیر محمد نے 15 برس پہلے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ تاہم 2016 میں انھوں نے یہ فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ملائیشین پیونائیٹڈ انڈیجنس پارٹی قائم کی تھی۔وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد مہاتر محمد نے کہا کہ ان توجہ ملک کی معیشت پر ہو گی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مہاتیر محمد نے بدھ کو نو منتخب کابینہ کے اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چار سال قبل ملائیشیا ایئر لائنز کے لاپتہ ہونے والے طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کا کام کرنے والی امریکی نجی کمپنی کے ساتھ معاہدے کو دیکھ رہے ہیں اور ممکن ہے کہ وہ اسے ختم کر دیں۔انھوں نے کہا کہ ’ہم اس تلاش کے کام کی تفصیلات اور اس کی ضرورت جاننا چاہتے ہیں اور اگر ہمیں لگا کہ یہ ضروری نہیں تو ہم اس معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…