جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

حرم شریف میں معتمرین کے بچوں میں خصوصی کارڈ تقسیم،ان کارڈز پر کیا لکھا ہے اور اسکی تقسیم کا مقصد کیا ہے؟انتظامیہ نے بتا دیا

datetime 23  مئی‬‮  2018 |

مکہ مکرمہ(آن لائن) حرم شریف انتظامیہ نے معتمرین او رزائر بچوں میں خصوصی کارڈ تقسیم کر دےئے عر ب میڈیا کے مطابق حرم شریف کے تمام دروازوں پر تعینات انتظامیہ کے اہلکاروں نے زائرین اور معتمرین کے ہمراہ آنے والے ان کے بچوں میں یہ کارڈ تقسیم کیے جن میں حرم شریف کے حوالے سے بنیادی معلومات تھیں۔ انتظامیہ کے اہلکاروں کا کہناتھا کہ کارڈ تقسیم کرنے کا مقصد یہ تھا کہ

بچوں کو حرم شریف کے حوالے سے بنیادی معلومات فراہم کی جائیں نیز گم ہونے کی صورت میں انہیں ان کے والدین سے رابطہ کرنے میں انتظامیہ کو آسان بنایا جائے۔ کارڈ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھے ہوئے تھے ۔دریں اثناء سعودی سیکیورٹی فورس نے مکہ مکرمہ کے العزیزیہ محلے میں کارروائی کرکے ایک مکان سے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ چشم دید گواہوں کا کہناہے کہ سکیورٹی فورس کی بڑی تعداد نے صبح 9 بجے پورے علاقے کو گھیر لیا۔ جس مکان میں مطلوب افراد پناہ لئے ہوئے تھے اس کے گرد حصار قائم کرلیا اور خصوصی کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو گرفتار کرلیا۔سعودی سکیورٹی ادارے کی جانب سے کارروائی سے متعلق کوئی بیان ابھی تک جاری نہیں ہوا تاہم علاقے کے مکینوں کا کہناہے کہ جس مکان پر چھاپہ ماراگیا ہے وہاں غیر ملکی رہتے تھے۔ رہائشیوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورس نے بڑی مہارت کے ساتھ اس طرح کارروائی کی کہ مکینوں کو کسی غیر معمولی حرکت کا علم تک نہ ہوسکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…