ٹیکساس سٹی(این این آئی)امریکا کے اسکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم دیمتریس پاگورٹس کے والدنے کہاہے کہ میرا بیٹا اچھا لڑکا تھا،کسی سے لڑا ئی جھگڑا نہیں کرتا تھا،پتا نہیں اس نے ایسا کیوں کیا؟ کاش میں اسے روک سکتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے اسکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم دیمتریس پاگورٹس کے والد نے کہاکہ مجھے دوسروں کے درد کا احساس ہے اور
بہت افسوس ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ان کا بیٹا کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرتا تھا ،وہ ایک اچھا لڑکا تھا، شراب بھی نہیں پیتا تھا، اسے ورزش اور ایسی دوسری سرگرمیوں کا شوق تھا۔ واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں 18 مئی کو 17 سالہ دیمتریس پاگورٹس کی فائرنگ کے نتیجے میں 9 طالب علموں اور ایک استاد سمیت 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔