جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

ترکی ،طیب اردوان کے خلاف بغاوت کے الزام میں سابق آرمی چیف کو بڑی سزا سنادی گئی

datetime 22  مئی‬‮  2018 |

انقرہ(نیوزڈیسک)طیب اردوان کے خلاف بغاوت کے الزام میں سابق آرمی چیف کو بڑی سزا سنادی گئی، تفصیلات کے مطابق ترک حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام میں سابق آرمی چیف سمیت 104 فوجی اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے ،ان افراد پر ترکی میں

صدر طیب اردوان کی حکومت کے خلاف تقریباً دو سال قبل فوجی بغاوت اور انہیں قتل کرنے کی سازش کے الزامات عائد کئے گئے تھےجس کے بعد مقدمے کی سماعت ہوئی اس مقدمے میں مجموعی طورپر 280فوجی اہلکاروں کو گرفتار کیاگیا ہے جن میں سے 104اہلکاروں کو آئین کی خلاف ورزی کامرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے ، ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ملزمان میں سابق ایئر فورس چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل حسن حسین اور سابق آرمی چیف آف کمانڈ میجر جنرل میمدوح بھی شامل ہیں اس کے علاوہ عدالت نے اکیس افراد کو صدر طیب اردوان کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہونے پر بیس سال کی سزا جبکہ اکتیس افراد کو عسکری گروپ کا حصہ بننے پر چھ مہینے سے دس سال تک کی سزائیں سنائی ہیں ،جولائی2016ء میں ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت میں مجموعی طورپر 240شہری اور 24باغی ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد صدر طیب اردوان نے ملک پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرکے بڑے پیمانے پر بغاوت کرنے والے کے خلاف کارروائیاں کی تھیں اور ہزاروں افراد کو گرفتار کیاگیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…