پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

امریکی وزیرخارجہ کا افغان صدرکو فون،دہشت گردی کے خلاف جاری لڑائی پر گفتگو

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے افغانستان میں پائیدار سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ اداروں میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ انتخابات شفاف و قابل اعتماد ہوں اور ساتھ ہی اِن کا انعقاد بروقت ممکن ہو، فرح شہر کے دفاع کے لیے افغان فوج کی عسکری میدان میں مدد کی جائے گی،’’ محفوظ اور خوش حال افغانستان‘‘ تعمیر کے صدر غنی کے عزم کو سراہتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تحریری بیان میں محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے بتایاکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فون پر افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو کی۔تحریری بیان میں محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے افغانستان میں پائیدار سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، جیسا کہ صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا سے متعلق اپنی حکمتِ عملی کے اعلان میں کہا تھا۔مائیک پومپیو نے کہا کہ فرح شہر کے دفاع کے لیے افغان فوج کی عسکری میدان میں مدد کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ نے محفوظ اور خوش حال افغانستان تعمیر کے صدر غنی کے عزم کو سراہا، اور اس امر کی جانب توجہ دلائی کہ اداروں میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ انتخابات شفاف و قابل اعتماد ہوں اور ساتھ ہی اِن کا انعقاد بروقت ممکن ہو۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں امریکہ اور افغانستان کے مابین ٹھوس ساجھے داری پر بات کی، اور کہا کہ ہم افغان قیادت والے اور افغان زیر نگرانی امن اور مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…