بھارتی سیاست دان ششی تھرور پر اہلیہ کی ہلاکت پر فرد جرم عائد

15  مئی‬‮  2018

نئی دہلی(این این آئی)اپنی اہلیہ سنندہ پْشکر کی خودکشی میں مدد کے الزام کے تحت بھارتی سیات دان اور اقوام متحدہ کے سابق سفارت کار ششی تھرور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی اہلیہ کی خودکشی کے عمل میں ان کی حوصلہ افزائی یا اعانت کرنے پر ششی تھروو پر باقاعدہ طور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ایک عدالت پیٹیشن دائر کرنے والے وکیل ایشکرن سنگھ بھنڈاری نے بتایا کہ اس فرد جرم میں یہ الزام بھی شامل ہے کہ ششی تھرور نے اپنی ازدواجی زندگی میں سفاکانہ رویہ رویہ اختیار کیا۔ادھراپوزیشن کانگریس پارٹی کے سیاست دان اور سابق وزیر ششی تھرور نے اپنی بیوی کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے معنی قرار دیا۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ سنندہ کو جو کوئی بھی جانتا ہے، وہ یہ یقین نہیں کرے گا کہ وہ خودکشی کر سکتی تھیں۔اقوام متحدہ میں سابق نائب سیکرٹری جنرل برائے کمیونکیشن اینڈ پبلک انفارمیشن تھرور نے مزید کہاکہ اکتوبر 2017 میں ایک قانونی افسر نے دہلی کورٹ میں ایک بیان دیا تھا کہ انہیں کسی کے خلاف کوئی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ اور اب چھ ماہ بعد ان کا کہنا تھا کہ میں نے خودکشی میں مدد کی۔ یہ ناقابل یقین ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…