ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش میں ایک مقامی کاروباری شخصیت کی جانب سے خیرات کی تقسیم کے موقع پر بھگدڑ مچ جانے کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک جب کہ دیگر 51 زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ بھگدڑ مچنے کا یہ واقعہ چٹاگانگ شہر کے ایک نواحی گاؤں
میں اس وقت پیش آیا، جب مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے آغاز سے قبل مقامی اسٹیل مل کا ایک مالک غریب دیہاتیوں میں کپڑے اور دیگر اشیاء تقسیم کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اس موقع پر دس سے بارہ ہزار افراد یہ اشیاء لینے کے لیے جمع تھے۔ رواں ہفتے بدھ یا جمعرات سے ماہ رمضان کا آغاز ہونا ہے۔