بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

امریکہ کی اپنے سفارتکار کرنل جوزف کو پاکستان سے نکالنے کیلئے سر توڑ کوششیں ،بہت جلد کیا ہونے والا ہے؟ترجمان امریکی سفارتخانہ نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 14  مئی‬‮  2018 |

امریکہ کی اپنے سفارتکار کرنل جوزف کو پاکستان سے نکالنے کیلئے سر توڑ کوششیں ،بہت جلد کیا ہونے والا ہے؟ترجمان امریکی سفارتخانہ نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا اسلام آباد ( آن لائن ) امریکہ پاکستان میں اپنے سفارتکار کرنل جوزف کو پاکستان سے نکالنے کیلئے سر توڑ کوششیں کرنے میں مصروف ہے ، امریکی سفارتخانہ کے ترجمان رچرڈ سنیلسری نے دعوی کیا ہے کہ

بہت جلد اس حوالے سے تمام تر معاملات افہام تفہیم سے حل کرلیے جائیں گے جبکہ پاکستان اورامریکہ کے مابین تعلقات بھی جلد معمول کے مطابق بہتر ہوجائیں گے۔آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان امریکی سفا رتخانہ نے کہا کہ ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو امریکہ روانگی سے روکنے کے باوجود ہم پرامید ہیں کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔ دونوں ممالک کے مابین بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان اہم عہدیداروں کے مابین رابطے جاری ہیں۔ کرنل جوزف کو ویانا کنونشن کے تحت استثنیٰ حاصل ہے لہذا اسے پاکستانی قوانین کے تحت سزا نہیں دی جاسکتی۔ امریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندیوں کے بارے میں ترجمان نے ایک سوال پر جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس معاملے میں دونوں حکومتوں کے نمائندوں کے مابین بات چیت جاری ہے۔ لہذا قبل ازوقت کچھ نہیں کہہ سکتے۔ البتہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کی جانب سے کیا گیا ہے۔ کرنل جوزف کے معاملے کی وجہ سے دوطرفہ سفارتی تعلقات سے کوئی فرق نہیں پڑا۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…