بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی فوج نے حوثی باغیوں کو دن میں تارے دکھا دئیے

datetime 12  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(سی پی پی )سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گرایا۔مقامی وقت کے مطابق یہ میزائل دن کو سعودی عرب پر داغا گیا تاہم سعودی ڈیفنس فورس کے پیٹریاٹ میزائل فوری حرکت میں آئے جنہوں نے یمن کے حوثی دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

قبل ازیں بدھ کو بھی سعودی ڈیفنس فورس نے دارالحکومت الریاض پر داغے گئے دو میزائل حملے ناکام بنا دیے تھے۔خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر ایک سو سے زاید بیلسٹک میزائل حملے کر چکے ہیں۔ سعودی محکمہ دفاع کی طرف سے فوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کر کے ملک کو تباہی سے بچا لیا گیا۔دریں اثناء یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں عرب اتحادی فوج کے صدر دفتر کا دورہ کیا جہاں عرب جوائنٹ فورس کے سربراہ جنرل فہد بن ترکی بن عبدالعزیز سمیت کئی دوسرے عسکری رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔عرب اتحاد کے سربراہ سے ملاقات میں دو طرفہ امور بالخصوص یمن میں جاری جنگ میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر یمنی صدر نے یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے اور ملک جاری بغاوت کو کچلنے میں مدد فراہم کرنے پر عرب اتحادی فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کے چپے چپے کو باغیوں کے تسلط سے آزاد کرایا جائے گا۔صدر ھادی نے سعودی عرب کی مسلح افواج کی قربانیوں کو خاص طور پر سراہا اور کہا کہ یمنی قوم اور سعودی فوج نے مل کر حوثی باغیوں کو شکست فاش سے دوچار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…