پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی سپریم کورٹ نے سری دیوی کی موت کی تحقیقات سے متعلق درخواست مسترد کردی

datetime 11  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی سپریم کورٹ نے بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت کی تحقیقات سے متعلق دائر کی گئی درخواست رد کردی۔بھارتی سپریم کورٹ میں سری دیوی کی موت سے متعلق تحقیقات کیلئے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس دیپک مشرا نے کی۔ جسٹس دیپک مشرا نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ہم سری دیوی

کی موت کی تحقیقات میں مداخلت نہیں کرسکتے۔تین ماہ قبل دبئی کے ایک ہوٹل میں باتھ ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہلاک ہونے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی اچانک موت ان کے چاہنے والوں کیلئے معمہ بنی ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر سری دیوی کی موت کیسے ہوئی اسی سلسلے میں فلمساز سنیل سنگھ نے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے ہونے والی سماعت میں مسترد کردیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل وکاس سنگھ نے سری دیوی کی موت پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ اداکارہ کے نام پر اومان میں 240 کروڑ کی انشورنس پالیسی تھی جو صرف اسی صورت میں گھر والوں کو مل سکتی تھی جب ان کی موت دبئی میں ہو۔یاد رہے کہ سنیل سنگھ نے اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ میں بھی سری دیوی کی موت سے متعلق تحقیقات کیلئے درخواست دائر کی تھی جسے رد کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…