ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

صومالی شدت پسند تنظیم الشباب نے 11 شوہروں کی بیوی کو سنگسار کر دیا

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موغادیشو(این این آئی)صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب نے کہاہے کہ ان کی ایک عدالت نے ایک خاتون کو متعدد شوہر رکھنے کے الزام میں سنگسار کر دیا ہے۔شکری عبداللہی وارسیم نامی خاتون پر اپنے سابقہ خاوندوں کو طلاق دیے بغیر 11 شادیاں کرنے کا الزام تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے جنوبی قصبے کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ الشباب کے جنگجوؤں نے مذکورہ خاتون کو ایک گڑھے میں گردن تک دفن کرنے کے بعد اسے پتھر مار کر ہلاک کر دیا۔

خیال رہے کہ شدت پسند تنظیم الشباب شرعی قانون کی سخت تشریح کرتی ہے۔صومالیہ کا بڑا علاقہ الشباب کے زیرِ کنٹرول ہے اور یہ تنظیم دارالحکومت موغادیشو میں قائم مرکزی حکومت کو ختم کرنے کے لیے اکثر حملے کرتی رہتی ہے۔ الشباب صومالیہ میں مغرب نواز حکومت کا تختہ الٹ کر شریعت کا نفاذ کرنا چاہتی ہے۔لوئر شیلیل کے گورنر ممحد ابو اسامہ نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ شکری عبداللہی اور اس کے قانونی شوہر سمیت نو دیگر شوہروں کو عدالت میں لایا گیا تھا اور ان میں سے ہر ایک کا کہنا تھا کہ وہ اس کی بیوی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…