پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب، بڑے اسلامی ملک کے لاکھوں شہریوں کو ملک بدرکرنے کا فیصلہ یہ پاکستانی نہیں بلکہ تعلق کس ملک سے ہے؟جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائینگے

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے ملک سے سات لاکھ یمنی مہاجرین کو ملک بدرکرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ رواں برس سترہ ہزار یمنی مہاجرین کو ملک بدر کر چکا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے مہاجرین (آئی او ایم) نے خدشہ ظاہر کیا کہ سعودی عرب میں موجود سات لاکھ مہاجرین کو بھی واپس جنگ زدہ ملک یمن روانہ کیا جا سکتا ہے۔

آئی او ایم کے مطابق سعودی حکومت نے ایسے یمنی مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے، جن کے پاس سعودی عرب میں قیام کا قانونی اجازت نامہ نہیں ہے۔ ایسے مہاجرین کو جرمانے، قید اور ڈی پورٹیشن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کی وجہ سعودی لیبر مارکیٹ میں غیرقانونی طور پر کام کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن قرار دیا جا رہا ہے۔اس کریک ڈاؤن کے نتیجے میں بنگلہ دیشی، فلپائن اور ایتھوپیا کے باشندوں کو بھی واپس روانہ کیا جا رہا ہے تاہم آئی او ایم سے وابستہ سینئر اہلکار محمد عبدیکر کا کہنا تھا کہ یمنی مہاجرین کی واپسی ایک پریشان کن بات ہے، آپ یمن جیسے ممالک کے لوگوں کو ڈی پورٹ نہیں کر سکتے، بالخصوص ایسے حالات میں جب وہاں بمباری جاری ہو۔حال ہی میں یمن کا دورہ کرنے والے عبدیکر نے سوال کیا کہ آیا ایسا کوئی راستہ ہے کہ سعودی عرب یمنی مہاجرین کے واپسی کے عمل کو روک دے۔ کم از کم اْس وقت تک، جب تک یمن ایک ایسا ملک نہیں بن جاتا جہاں جانا ممکن ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں تقریبا سات لاکھ یمنی مہاجر موجود ہیں، جو وہاں کام بھی کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…