جمعہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2025 

فرانس کی مسلم دشمنی کھل کر سامنے آگئی، قرآن کریم میں تحریف کا مطالبہ کردیا ، ترکی کا فرانس کو منہ توڑ جواب،دھماکہ خیز اعلان

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آئی این پی)ترک صدر کے ترجمانابراہیم قالن نے قرآن پاک میں تحریف(نعوذ بااللہ) کے فرانسیسی مطالبے پر غم و غصے اور شدید ترین رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہقرآن کریم کسی کا تختہ مشق نہیں ہے۔ یہ ہماری مقدس کتاب اور اللہ کی امانت ہے ،قرآن پاک جیسے وحی کے ذریعے نازل ہواروزِ قیامت تک اسی شکل میں اس کی حفاظت کی جائے گی،اینٹی صیہونیت ایک نظریہ نفرت ہے جو یورپ سے ابھرا ہے،یورپ اپنا قبلہ درست کرے ورنہ نتائج حوصلہ افزا نہ ہوں گے،

مطالبہ کرنے والے اصل میں یہ 21 صدی کے کم عقل ، وحشی اور ابو جہل ہیں، یہ دہشت گرد تنظیم داعش کا مغربی ویژن ہیں،فرانسیسی مطالبہنسلیت پرستی اور اسلام دشمنی اور ہٹ دھرمی کا مظہر ہے۔ یہ لوگ اپنی حدود سے اچھی طرح تجاوز کر چکے ہیں،سابق فرانسیسی صدر نکولس سارکوزی سمیت300 افراد نے قرآن کی شدت اور صیہونی دشمنی پر مبنی ہونے کے دعوے کے ساتھ کچھ آیات کو قرآن کریم سے خارج کرنے کا تقاضا کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر کے ترجمانابراہیم قالن نے قرآ پاک میں تحریف(نعوذ بااللہ) کے فرانسیسی مطالبے پر غم و غصے اور شدید ترین رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کریم کسی کا تختہ مشق نہیں ہے۔ یہ ہماری مقدس کتاب ہے اور جس شکل میں یہ وحی کے ذریعے نازل ہوئی ہے روزِ قیامت تک اسی شکل میں اس کی حفاظت کی جائے گی۔صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ مقدس کتاب قرآن کریم قیامت تک اپنی اصلی حالت میں محفوظ رہے گی۔فرانس سے 300 مصنّنفین اور سیاست دانوں کی طلب پر انقرہ نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔فرانس کے سابق صدر نکولس سارکوزی سمیت ان 300 افراد نے قرآن کی بعض آیات کے شدت اور صیہونی دشمنی پر مبنی ہونے کے دعوے کے ساتھ ان آیات کو قرآن کریم سے خارج کرنے کا تقاضا کیا ہے۔ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے اپنے ٹویٹر پیج سے

اس طلب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کریم کسی کا تختہ مشق نہیں ہے۔ یہ ہماری مقدس کتاب ہے اور جس شکل میں یہ وحی کے ذریعے نازل ہوئی ہے روزِ قیامت تک اسی شکل میں اس کی حفاظت کی جائے گی۔قالن نے کہا ہے کہ اینٹی صیہونیت ایک نظریہ نفرت ہے جو یورپ سے ابھرا ہے لہٰذا اس مسئلے کو حل کرنے کے خواہش مند مغرب والے اصل میں اپنے ذرائع کی جانچ پرکھ کریں۔ قرآن میں کانٹ چھانٹ کی طلب جدید دور میں جہالت اور حماقت کی اعلیٰ مثال ہے۔

ترکی کے نائب وزیر اعظم بکر بوزداع نے اپنے ٹویٹر پیج سے فرانسیسی مصنفین اور سیاست دانوں کی قرآن کریم سے بعض آیات کو خارج کرنے کی طلب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” اسلام کے ازلی دشمن فرانس کے سابق صدر سارکوزی سمیت 300 فرانسیسی مصنفین اور سیاست دانوں نے “شدت اور صیہونیت دشمنی پھیلانے کی ” افتراع کے ساتھ قرآن سے بعض آیات کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اصل میں یہ 21 صدی کے کم عقل ، وحشی اور ابو جہل ہیں۔

یہ دہشت گرد تنظیم داعش کا مغربی ویژن ہیں”۔بوزداع نے کہا ہے کہ “سارکوزی ایک طرف اسلام کے سب دشمن ایک جگہ جمع ہو جائیں تو بھی نہ تو قرآن سے، اس کی کسی سورۃ یا کسی ایک آیت سے مشابہہ کلام پیش کر سکتے ہیں اور نہ ہی اسے تبدیل کر سکتے ہیں”۔ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی اس طلب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “یہ طلب نسلیت پرستی اور اسلام دشمنی کے درجے کی اور ہٹ دھرمی کی مظہر ہے۔ یہ لوگ اپنی حدود سے اچھی طرح تجاوز کر چکے ہیں۔

جب یہ لوگ ایسے بیانات دیتے ہیں تو اس کا نتیجہ یورپ میں مساجد پر حملوں کی شکل میں نکلتا ہے”۔چاوش اولو نے کہا کہ “اصل میں تاریخ بھر میں آپ نے یہودیوں پر ظلم ڈھائے اور تاریخ بھر میں عثمانی حکومت ا ور مسلمانوں نے یہودیوں کی اور ان کے حق حقوق کی حفاظت کی ہے”۔انہوں نے کہا کہ “ہم میں صیہونیت دشمنی نہیں ہے۔ یہ چیز ہمارے عقیدے اور قرآن کے منافی ہے۔ اس وقت یورپ میں نسلیت پرستی، عدم تحمل ، مہاجر دشمنی اور ہر اس شخص کو کہ جو ان میں سے نہیں دشمن کی نگاہ سے دیکھنا عروج پر پہنچ چکا ہے۔چاوش اولو نے کہا کہ یورپ میں نسلت پرست سیاسی پارٹیاں اپنے عروج پر ہیں۔ میں پوچھتا ہوں کہ آپ کون سے آزادی کی بات کر رہے ہیں اور کسے سبق سکھا رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…