بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر میں ایران کے خلاف اعلان جنگ کردیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 6  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر میں ایران کے خلاف اعلان جنگ کردیا،دھماکہ خیز اعلان،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہاہے کہ دنیا بھر میں جہاں بھی ایران کی موجودگی کی اطلاعات ملیں مقابلہ کریں گے ،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہاکہ سعودی حکومت یمن ،شام سمیت پوری دنیا میں امن چاہتی ہے ،ایرانی رجیم کی

عرب ممالک میں مداخلتاور عرب حکومتوں کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سازشوں کا مل کر مقابلہ کریں گے ۔دریں اثناء امریکا کے نئے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طاقت ور سفارت کاری پر زور دیا ہے جس کا مقصد ایک بھی گولی چلائے بغیر مسائل کا پر امن حل ہوتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ میں امریکی سفارت کاروں کے ایک گروپ کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے پومپیبو کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت کڑے دور سے گزر رہے ہیں۔ مضبوط قیادت ہونے کے حوالے سے مطالبات موجود ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہماری ٹیم خطرات کے سامنے دلیری اور طاقت کے ساتھ کھڑی ہو،امریکی وزیر خارجہ نے ایران کو لگام دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مشرق وسطی میں طاقت ور سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے تا کہ ایران کے برتاؤ کو قابو کیا جا سکے جو شام، یمن اور خطّے میں عدم استحکام کا باعث ہے۔ مجھے اپنی ٹیم کی صلاحیت پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ایسی حکمت عملی ترتیب دے سکتی ہے جس سے ان بحرانات کو حل کیا جا سکے۔مائیک پومپیو نے ان معاملات سے نمٹنے کے حوالے سے امریکی صدر کے طریقہ کار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ہمارے پاس ایسا صدر ہے جو خود طاقت ور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے اس موقع پر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا پر دباؤ برقرار رکھا گیا تا کہ اسے مذاکرات پر مجبور کیا جا سکے۔ اس کا مقصد یہ ہے شمالی کوریا کے سربراہ کِم یونگ اْن کے جوہری اسلحے خانے کے خطرے پر کامیابی سے قابو پا لیا جائے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…