جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

شمالی کوریا نے اپنا وقت تبدیل کرنے جنوبی کوریا کے برابر کر لیا

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

پیانگ یانگ(این این آئی)شمالی کوریا نے اپنا ٹائم زون تبدیل کر کے جنوبی کوریا سے ہم آہنگ کرلیا۔ یہ فیصلہ گذشتہ ہفتے دونوں سربراہوں کی تاریخی ملاقات میں ہوا تھا۔اس سے پہلے شمالی کوریا جاپان اور جنوبی کوریا سے آدھا گھنٹہ پیچھے چل رہا تھا۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتہ پانچ مئی سے اپنی گھڑیاں آدھا گھنٹہ آگے کرلیں۔اب تک شمالی کوریا جاپان اور جنوبی کوریا سے آدھا گھنٹہ پیچھے چل رہا تھا۔ یہ

اضافی آدھا گھنٹہ 2015 میں بڑھایا گیا تھا اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ کوریا کا وقت شیطانی جاپانی سامراج نے دوسری جنگِ عظیم کے دوران ملک پر قبضے کے دوران تبدیل کیا تھا تاکہ وہ جاپان سے ہم آہنگ ہو جائے۔غیرفوجی علاقے کے قصبے پان منجوم میں دو گھڑیاں لگی ہیں جو دونوں ملکوں کا ایک ہی وقت بتا رہی ہیں۔ یہیں دونوں ملکوں کے رہنماوں کی ملاقات ہوئی تھی۔جنوبی کوریا کے ایوانِ صدر نے ٹویٹ کی تھی کہ کم جونگ کو ان گھڑیوں پر الگ الگ وقت دیکھ کر دکھ ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…